کراچی، پاکستان،04مارچ،:2025 جے ایس بینک لمیٹڈ نے ،مالی سال 2024ء میں بھی ،پائیدار ترقی اور جدید مالیاتی حل کے ذریعے خود کو مستحکم کرنا جاری رکھا اور ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ اس کے نتیجے میں بینک نے سال کو دوران 30.7 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ مالی سال 2023ء میں یہ 18.7 ارب روپے تھا ۔ اس طرح ،اس سال کے منافع میں 64 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ انفرادی بنیادوں پر اسی سال قبل از ٹیکس منافع 6.4 ارب روپے رہا۔
بینک کےمجموعی مالی گوشواروں کے مطابق منافع میں 87.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے 39.5 ارب روپے کے مقابلے میں 73.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے ساتھ مارک اپ میں 67.8 فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 221.5 ارب روپے تھی اور سال بہ سال مارک اپ کے اخراجات میں 59 فیصد اضافے پرقابو پانے کے لیے فنڈنگ پول کو بہتر بنایا گیا ۔ مزید برآں غیر مارک اپ آمدنی 23.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16.28 ارب روپے تک پہنچ گئی، فیس اور کمیشن کی آمدنی سال بہ سال کی بنیاد پر52 فیصد اضافے کے ساتھ 8.98 ارب روپے (2023: 5.97 ارب روپے) اور سیکیورٹیز پر منافع میں 288.64 فیصد اضافہ ہوا۔
مجموعی مالیاتی گوشواروں کی بنیاد پر فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 5.03 روپے رہی اور انفرادی بنیادوں پر 1.39 روپے رہی ۔ تاہم، گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی فی حصص آمدنی.00 6 روپے سے 16.17 فیصد کم ہوکر 5.03 روپے رہ گئی جس کی بنیادی وجہ ٹیکسوں میں اضافہ ہے۔
مزید برآں بینک کے مجموعی ڈپازٹس 1.1 ٹریلین روپے سے زائد رہے۔ اور انفرادی بنیادوں پر ڈپازٹس 525 ارب روپے تھے۔
جے ایس بینک ایس ایم ای سرمایہ کاری، خواتین کو بااختیار بنانے والی مصنوعات اور گرین فنانسنگ (بشمول عوام کے لیے متعارف کرائی گئیں شمسی اسکیموں) میں اپنے جرأتمندانہ نقطہ نظر کے ذریعے پائیدار ترقی اور جدت طرازی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ بینکاری کے شعبے میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ بینک کے مربوط نیٹ ورک نے پاکستان بھر میں 120 سے زائد شاخوں تک توسیع کی ہے جس سے صارفین کے لیے ٹچ پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے۔
بینک اپنے اسٹیک ہولڈرز کو قدر کی فراہمی کر رہا ہے اور پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔