JS / جے ایس بینک اور انسٹنٹ کیش کی شراکت میں پاکستان کی پہلی گھر بیٹھے ریمٹنس سروس ‘جے ایس گھر پے’ کا لانچ

جے ایس بینک اور انسٹنٹ کیش کی شراکت میں پاکستان کی پہلی گھر بیٹھے ریمٹنس سروس ‘جے ایس گھر پے’ کا لانچ

JS Bank and Instant Cash Partner for Launch of Pakistan’s First Door-to-Door Remittance Service

کراچی 21اپریل – 2025پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مالیاتی اداروں میں سے ایک، جے ایس بینک نے انسٹنٹ کیش کے ساتھ خصوصی شراکت داری کرتے ہوئے ’جے ایس گھر پے‘کے نام سے ملک کی پہلی گھر بیٹھے ترسیلات زر سروس کا آغاز کیا ہے۔ انسٹنٹ کیش، FINTX کے پورٹ فولیو کا حصہ اور ایک بین الاقوامی منی ٹرانسفر برانڈ ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد صارفین کو ترسیلات زر ان کے گھروں کی دہلیز پر مفت، محفوظ، قابلِ بھروسہ اور آسان طریقے سے فراہم کرنا ہے۔

یہ سروس صارفین کو بینک برانچ یا ایجنٹ کے پاس جانے کی ضرورت سے نجات دلاتی ہے، جو خاص طور پر دور دراز اور دیہی علاقوں کے افراد کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ گھر پرترسیلات زر پہنچانے سے یہ سروس وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی اور ان کمیونٹیز کے لیے مالیاتی رسائی میں بہتری فراہم کرتی ہے جو عموماً نظرانداز کی جاتی ہیں اور اُن علاقوں کے لیے خاص طور پر محفوظ، قابلِ اعتماد اور سہل طریقہ فراہم کرتی ہے جہاں مالیاتی سہولیات کا حصول محدود ہے۔

اس سروس کا تعارف ایک لانچ تقریب میں کیا گیا جس میں جے ایس بینک اور انسٹنٹ کیش کی قیادت نے شرکت کی۔ جے ایس بینک کی قیادت میں جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، باصر شمسی،گروپ ہیڈ انویسٹمنٹ، انٹرنیشنل اینڈ ٹرانزیکشنل بینکنگ، سید جعفر رضااور انٹرنیشنل ہوم ریمیٹینسزکے ہیڈ، ناصر حسین جبکہ انسٹنٹ کیش کی قیادت میں اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عثمان بن رئیس شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر باصر شمسی نے کہا: ”جے ایس بینک اپنے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اور مؤثر مالیاتی حل متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ ’جے ایس گھر پے‘ انسٹنٹ کیش کے اشتراک سے متعارف کروایا گیا ایک ایسا اقدام ہے جو پاکستان میں ترسیلات کے معیار کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔ “

جے ایس بینک کے گروپ ہیڈ انویسٹمنٹ، انٹرنیشنل اینڈ ٹرانزیکشن بینکنگ،سید جعفر رضا،نے اپنےتبصرے میں کہا: ”یہ شعبہ نان -ریذیڈنٹ پاکستانیوں (NRPs) اور وسیع تر کمیونٹیز کے لیے نہایت اہم ہے۔ مارکیٹ کو اس ضروری جدت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہوم ریمیٹنسز سے فائدہ اٹھانے والوں اور شراکت داروں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔“

انسٹنٹ کیش کے چیف آپریٹنگ آفیسر، عثمان بن رئیس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”انسٹنٹ کیش کا مقصد دنیا بھر میں اپنی خدمات کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ ‘جے ایس گھر پے’ کے لیے جے ایس بینک کے ساتھ شراکت داری سے نہ صرف ترسیلات زر کی قانونی راہ کو فروغ ملے گا بلکہ صارفین کو گھر بیٹھے آسان اور مسابقتی شرح تبادلہ کے ساتھ سہولت بھی حاصل ہوگی۔“

جے ایس بینک مستقبل میں ’جے ایس گھر پے‘ کو پورے پاکستان میں وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارف پرمرکوز خدمات اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ انسٹنٹ کیش، جو کہ FINTX کے پورٹ فولیو کا حصہ ہے، اس شراکت داری میں اپنی مہارت کے ساتھ محفوظ اور مؤثر بین الاقوامی ادائیگیوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Couldn’t find the page you were looking for?

وہ صفحہ نہیں مل سکا جس کی آپ تلاش کر رہے تھے؟

Try searching
تلاش کرنے کی کوشش کریں۔